ویب ڈیسک : شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کے ٹریک پر چلنے والی نئی بسوں میں تکنیکی خرابیاں آنا شروع ہوگئیں۔
ایک سال کے دوران 28 مرتبہ بسیں خراب ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔میٹرو ٹریک پرچلنے والی 9 بسیں خراب ہوکر نشتر ٹاؤن بس ڈپو میں کھڑی کر دی گئیں۔ویڈا میزا کمپنی کی بس نمبر میٹرو 19 کا انجن فیل ہوچکا۔میٹرو بس نمبر 16 حادثے کےسبب میٹرو ڈپومیں کھڑی کر دی گئی ہے۔بس میں تکنیکی خرابی آنے سے میٹرو بس نمبر 47 حادثے کا شکار ہوچکی ہے۔میٹرو بس نمبر 47 کے حادثے کی تاحال انکوائری رپورٹ نہیں بن سکی۔