پٹرولیم مصنوعات حکومت کی کمائی کا بڑا ذریعہ

17 Apr, 2023 | 03:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں عوام پر بوجھ پڑ رہے وہاں  حکومت کی کمائی کا بڑا ذریعہ بن گیا۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق اس وقت پیٹرول کی اصل قیمت 216 روپے 74 پیسے ہے۔مگر عوام کو 282 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ پیٹرول پرفی لیٹر73 روپے ٹیکس وصول کئےجا رہے ہیں۔جن میں 57 روپےپیٹرولیم لیوی ،2 روپے 26 پیسے کرایہ اور ڈسٹری بیوشن مارجن 6 روپے فی لیٹر ہے ۔ ڈیلرز مارجن کی مد میں بھی 7 روپے فی لیٹر وصول کئے جا رہے ہیں۔

 ڈیزل کے موجودہ ریٹ 293 روپے فی لیٹر میں سے اس کی اصل قیمت 234 روپے ہے،57 روپے لیوی عائد ،جبکہ ڈیلراورڈسٹری بیوشن مارجنز کی مد میں 9 روپے فی لیٹر وصولی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں