ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا غلط استعمال ,ڈی جی ایف آئی اے کا بڑا حکم

 بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا غلط استعمال ,ڈی جی ایف آئی اے کا بڑا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو خصوصی تحقیات  کا حکم جاری کر دیا۔ 

 پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز کو خصوصی تحقیات  کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ دو سالوں میں مشتبہ افراد نے غیر قانونی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا استعمال کیا، غیر قانونی پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہونے والے افراد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ 

ڈی جی ایف آئی اے نے حکم جاری کر دیا ہے کہ تمام زونز خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور جعلی پاسپورٹ سے ملک میں انٹری کرنے والے افراد کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جایے۔

 واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے پبلک اکاوئںٹس کمیٹی کی ہدایات پر خصوصی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer