ویب ڈیسک: ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی مفت آٹا اسکیم ختم ہوگئی۔پورے صوبے میں تین کروڑ دس لاکھ خاندانوں میں چار کروڑ انتالیس ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کئے گئے۔
پنجاب میں بھی مفت آٹا اسکیم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی۔3 کروڑ 10 لاکھ خاندانوں میں 53 ارب کا مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔10 کلو آٹے کے 4 کروڑ 39 لاکھ 36 ہزار 648 تھیلے تقسیم ہوئے۔
آٹے کے حصول کیلئے پنجاب حکومت کی انوکھی شرط سامنے آگئی
اسکیم کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 29 لاکھ 56 ہزار سے زائد تھیلے تقسیم کیے گئے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مفت آٹا اسکیم 25 شعبان سے شروع کی گئی تھی۔