ڈالر ایک بار پھر مہنگا، روپیہ کمزور ہوگیا

17 Apr, 2023 | 11:03 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر تسلسل کے ساتھ سستا ہونے کے بعد آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔  

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 355 پر آ گیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں