پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی حاصل

17 Apr, 2022 | 10:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ہنگو این اے 33 ضمنی الیکشن، 210 پولنگ اسٹیشن کے غیر ختمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال 21583 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر جے یو آئی کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17153 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خیال سب سے آگے ہے، ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ 33 میں آج ووٹ ڈالے گئے ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ندیم خیال 21583 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

جے یو آئی کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17153 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور اے این پی کے سعید عمر 3800 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، عام انتخابات کے برعکس آج کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کا جوش و خوگوش نظر نہیں آیا،پولنگ کی شرح انتہائی کم رہی۔

این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا،یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست پر حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا۔

پورے حلقے میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پُر امن رہا جبکہ علاقہ نریاب کے ایک پولنگ سٹیشن میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر ایک مقامی شہری کی ہلڑ بازی کی وجہ سے خواتین کے ایک پولنگ سٹیشن پر پولنگ روک دی گئی تھی اور اس پولنگ بوتھ پر خواتین ووٹ نہ ڈال سکیں۔

مزیدخبریں