امریکہ کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کیوں کہاتھا؟ عمران خان نے بتادیا

17 Apr, 2022 | 08:23 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سابق وزیرعظم عمران خان نے امریکہ کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کیوں کہا؟ اس کی وضاحت خود ہی کردی۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز شہرقائد میں شرکاء سے خطاب کرتے کہا دوستی سب سے چاہتاہوں غلامی کسی کی بھی قبول نہیں کروں گا،شہبازشریف تمہیں غلامی کرنا پڑتی ہے یہ قوم غلام نہیں ہے۔مجھ پر پہلے دن سے دباو ڈالا جارہا تھا کہ این آر او دو ورانہ حکومت گرادیں گے۔سازش کا ماسٹر مائنڈ لندن سے واپس آنے کی تیاری کررہا ہے۔

امریکی آفیشل ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے ملاقات کی، امریکی آفیشل نے کہا اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتما د کامیاب نہ ہوا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا،کہا گیا عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا،22کروڑ لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ امریکی انٹرویو میں مجھے سے پوچھا کہ کیا آپ ہمارا ساتھ دیں گے، جنگی حالات میں امریکا کو اڈے دیں گے؟ اس پر میں نے کہا’ایبسولیوٹلی ناٹ‘۔ میں اپنے ملک کے لوگوں کو کسی کے لئے قربان نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں