نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری موخر کرتا ہوں؛ گورنر پنجاب

17 Apr, 2022 | 05:13 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا جب تک صدر پاکستان نوٹیفائی نہیں کرتے میں عہدے پر قائم ہوں،نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب موخر کرتا ہوں۔

تفصیلات کےمطابق   گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وفاقی حکومت نے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر کو بھیج دی۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ حمزہ شہباز کا انتخاب متنازع ہے، جب تک صدر پاکستان نوٹیفائی نہیں کرتے میں عہدے پر قائم ہوں، حمزہ شہباز اپنے گھر کی خبر لیں، آپ کا الیکشن آپ کے گھر سے متنازع بنایاگیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب موخر کرتا ہوں، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کے بعد حلف برداری کی تقریب موخر کرتا ہوں، میں آئینی عہدے پر بیٹھ کر غیر آئینی کام نہیں کرسکتا،میں نے آئین و قانون کی پاسداری کاحلف لیاہے۔

  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ سازس کے تحت اقتدار پرقبضہ کیاگیا، قوم کو فیصلہ کرنا ہے کن لوگوں کے ہاتھ اقتدار دیا جارہا ہے،انہیں لوگوں نےپاک فوج کےافسرکوتشددکانشانہ بنایا،گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا،غنڈوں کوبلاکرہنگامہ آرائی کرائی گئی،کل ارکان پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کاالیکشن عدالتی حکم کےمطابق نہیں کرایاگیا،عدالتی فیصلےکےمطابق وزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہوناتھا،کیا گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوا؟

  گورنر پنجاب کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ 4سال انہوں نے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی، ہنگامہ آرائی کی میں سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں،حمزہ شہباز کے پاس ووٹ پورے تھے تو الیکشن کو متنازع بنانے کی کیا ضرورت تھی،ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی لوٹےثابت ہوئے۔

مزیدخبریں