پرویز الٰہی کے الزام لگانے پر رانامشہود کا جوابی وار؛ تہلکہ خیز انکشاف

17 Apr, 2022 | 03:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لیگی رہنما رانامشہود نے اپنے ایک بیان میں کہا چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں اپنے غنڈے لایا تھا، اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے نیوز کانفرنس  میں اہم انکشاف کرتے کہا کہ گزشتہ روز  پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی اپنے ذاتی غنڈے  لےکر آیا ہوا تھا،میں نے آج تک ایسے اسمبلی کا تقدس پامال ہوتے ہوئے نہیں دیکھا، میں نے نہ پہلے پڑھا کہ اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کرنے کی کوشش کی جائے، ہم اس معاملے کو آخری حد تک لے کر جائیں گے۔ہم اداروں کو مضبوط سے مضبوط تردیکھنا چاہتےہیں،پاکستان میں تمام فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے۔

لیگی رہنما رانامشہود کا کہناتھا کہ اور جو کل پرویز الٰہی نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے ان پر حملہ کیا ہے، میرا خیال ہے کہ جس طرح کی دوائی عمران خان کھاتا ہے جس نے ان کو حوریں نظر آتی ہیں، پرویزالٰہی بھی دوا کھا کرآئے ہوئے تھے جن سے میں ہی ان کو نظر آرہا تھا حملہ کرتے ہوئے۔آپ لوگوں کےخلاف اربوں ڈالرز کے اسکینڈلز ہیں۔

رانا مشہود نے سوالیہ انداز میں بات کرتے کہا کہ یہ کیسا حملہ تھا؟ کیسا بازو ٹوٹا تھا؟ جو دو منٹ میں جڑ بھی گیا، یہ جھوٹ سارا سامنے آئے گا، اسمبلی میں کل کمیٹی بھی بن چکی ہے جو اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی،تمام لوگوں کا احتساب ہوگا۔

لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ فوٹیج حاصل کرلی جو بھی ملوث ہوا اس کےخلاف کارروائی ہوگی،انتخاب کو ہرصورت یقینی بنانے کے لئےلاہورہائیکورٹ کےاحکامات تھے۔

مزیدخبریں