حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں کون کون شریک ہو گا؟

17 Apr, 2022 | 02:02 PM

Imran Fayyaz

(عمر اسلم)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی گورنرہاؤس میں تقریب حلف برداری ،وزیراعظم میاں شہبازشریف، نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز شرکت کریں گی،تقریب حلف برداری کیلئے چھ سو مہمانوں کی لسٹ مرتب کر لی گئی ۔

مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں ہوگی جبکہ تقریب کے سلسلے میں مسلم لیگ ن نے مہمانوں کی لسٹ مرتب کر لی ہے۔
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں600 افراد کو مدعو کیا جا رہا ہے، ایک سو اٹھانوے رکن قومی اسمبلی اور ایک سو ستانوے رکن صوبائی اسمبلی کے نام شامل ہیں، جبکہ شریف فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔

مزیدخبریں