پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی,گورنر پنجاب نے ایکشن لے لیا

17 Apr, 2022 | 12:58 PM

ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہیں، انہوں نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے الیکشن کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ‏پارلیمان کا تقدس اور آئین کا تحفظ اسمبلی ممبران کی ذمہ داری ہے‏۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، یہ مجھے اپنی طرف سے ختم کرکے گئے ، شہباز شریف کے فون پر یہ کارروائی ہوئی، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، یہ سپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے، میرا بازو توڑ دیا ہے، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔

مزیدخبریں