(ویب ڈیسک) موبائل پر مصروف لڑکی کو ٹرین کے نیچے آ گئی،دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے۔
موبائل پر باتوں میں مکن لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی جس کی ویڈیو وائرل گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین گزرنے کے بعد لڑکی زندہ رہی اور کپڑے جھاڑتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی حیرت کی بات ہے کہ خوفناک وقت میں بھی لڑکی نے موبائل کان پر سے نہیں ہٹایا۔
ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے تو خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی لڑکی کھڑی ہوتی ہے تاہم اس وقت بھی وہ موبائل پر بھی بات کر رہی ہوتی ہے یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور تنبیہ کی کہ بے دھیانی میں پٹڑی عبور کرنا جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔