دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

17 Apr, 2022 | 12:07 PM

(سٹی 42) پاکستان سمیت  دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے، اس  سلسلہ میں پاکستان  بھر کے گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

سٹی 42 کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹرکی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، مسیحی برادری آج   ایسٹر منا رہی ہے، ایسٹر روزوں کے ایام کے بعدمنایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے  لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں