واسا بھی ایف بی آر کے ریڈار پرآگیا

17 Apr, 2022 | 11:44 AM

رضوان نقوی:واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ایف بی آر کے ریڈار پرآگئی , ایف بی آر نے واسا کے بینک اکاونٹس منجمد کرکے انکم ٹیکس کی مد میں 2کروڑ 68 لاکھ 49ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس کی ٹیم نے ایڈوانس انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر واسا کے بنک اکاونٹس منجمد کردیئے ہیں- واسا کے بنک اکاونٹ سے سے 2کروڑ 68 لاکھ 49ہزار روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے- ایف بی آر نے واسا کے شاہ عالم مارکیٹ یوبی ایل برانچ میں اکاونٹس منجمد کرکے ریکوری کی ہے۔

کمشنر انفورسمنٹ ارم شبیر کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کاشف اظہر کی سربراہی میں واسا کے اکاونٹس منجمد کئے گئے-ریکوری ٹیم میں ان لینڈ ریونیو آفیسر عظیم احمد قریشی ،انسپکٹر سید وقاص احمد،عرفان رفیع اور نعیم فاضل میں شامل تھے- ایف بی آر کے مطابق واسا کے ذمے سال 2021کا ایڈوانس انکم ٹیکس واجب الاداتھا.

 

مزیدخبریں