دوبارہ شادی کیوں نہیں کی؟ حنا دلپذیر نے وجہ بتادی

17 Apr, 2022 | 11:25 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹیلی ویژن پر بلبلے ڈرامے کے کردار ’مومو‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی  ادکارہ حنا دلپذیر نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں ایک قابل شخص ملا تھا لیکن اس وقت وہ کام میں بہت مصروف تھی جس کی وجہ سے اسے کھو دیا، اُس کے بعدمجھے میرے قابل انسان نہیں ملا، اس لیے میں نے دوبارہ شادی نہیں کی اور اکیلے رہ رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے اور اکیلے رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ہمیں اللہ کے منصوبوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دینے میں ہی بہتری ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں انہیں کوئی اچھا انسان ملا تو ضرور ان سے شادی کرکے زندگی ساتھ گزاروں گی۔

مزیدخبریں