(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ ان کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے ورنہ انہیں بھی نہیں بخشا جائے گاجبکہ وہ ممکنہ طور پر ڈراپ بھی ہوسکتے ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل پرفارمنس پر مبنی فرنچائز ماڈل ہے جس میں کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا چاہے ویرات کوہلی ہی کیوں نہ ہوں۔ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ترجیحی سلوک کا مستحق نہیں ہے، اگر اس کی پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ نہیں مل رہا۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کوہلی ایک اچھا انسان، ایک اچھا کھلاڑی اور عظیم کرکٹر ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک چیز پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کو چاہیے کہ اپنا بلا اٹھائیں اور صرف کھیلیں کیونکہ لوگ پہلے ہی ان پر انگلیاں اٹھانا شروع ہوچکے ہیں جوکہ خطرناک ہے۔