پرویز الہٰی کے زخمی ہونے پر ریحام خان کا دلچسپ تبصرہ

17 Apr, 2022 | 11:00 AM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الہٰی بھی نرغے میں آگئے اور تشدد سے زخمی ہوگئے  جس پر ریحام خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنی رائے دی۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 3 سال میں پنجاب میں ایسے جدید ہسپتال بنادیے جہاں ٹوٹے ہوئے بازو کا علاج پایوڈین (Pyodine ) سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرا بازو ٹوٹ گیا ہے اور سینے پر بھی چوٹیں آئی ہیں، اپوزیشن نے اپنے غنڈے بلائے، شریفوں کا اصل چہرہ سب نے دیکھ لیا، سارے معاملے میں آئی جی پنجاب ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کہاں جاؤں، میرے لیے کوئی عدالت نہیں ہے، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، از خود نوٹس ان کے لیے لیا جاتا ہے جن کی کوئی سفارش ہو ، ‏یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔

مزیدخبریں