(ویب ڈیسک) اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق داؤد کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔
داؤد کم نے لکھا ‘‘بالآخر میں مکہ آگیا،میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔ انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔