ویب ڈیسک:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے 18 اپریل کو اسمبلی اجلاس بلانے کا آرڈر جاری کیا تاہم کچھ دیر بعد واپس لے لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق دوست مزاری نے اجلاس پیرصبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا تھا جس کے ایجنڈے میں اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل تھی۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلےجمع ہوئی اس لیے اس پرپہلےووٹنگ ہوگی۔وزیراعلیٰ کےانتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پاس اسپیکر کے اختیارات نہیں رہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا تھا جس دوران چوہدری پرویز الہٰی بھی نرغے میں آگئے تھے اور تشدد سے زخمی ہوگئے۔