ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ایوان میں داخل ہوئے تو ارکان نے ان پرحملہ کیا، اراکین نے لوٹے پھینکے اور ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس پر چڑھے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حمزہ شہباز قائد ایوان منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔اجلاس کے آغاز سے ہی ایوان میں ہلڑ بازی شروع ہو گئی اور تاریخ رقم ہوئی، ڈپٹی اسپیکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایوان میں پہلی مرتبہ پولیس بھی آگئی۔ حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکے، بال نوچے اور تھپڑ مارے۔اسی ہنگامہ خیزی کے دوران پرویز الٰہی بھی تشدد سے زخمی ہوگئے۔