ویب ڈیسک:کراچی جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان تاخیر سے دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔علاوہ ازیں کراچی جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، 4 ماہ پہلے امریکی سفارتکاروں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کر دیا تھا، دھمکی دی گئی تھی کہ اگر عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا، اس سے شرمناک بات کوئی نہیں ہوسکتی، ہم دوستی چاہتے ہیں، غلامی نہیں کرسکتے۔
کراچی والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے باشعور شہریوں سے بڑی خاص باتیں کرنے آیا ہوں، کراچی کے لوگوں مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا ہے، مجھے بڑی خوشی ہے آج پاکستان کے جھنڈے دیکھ رہا ہوں، یہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر غداری کی تھی، غداری کے بعد انگریزوں نے بنگال پر ٹیکس لگائے اور قحط پڑگیا تھا، پاکستان میں بھی ایک میر جعفر کو سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا ہے.