اپٹما کاکورونا کیخلاف احسن اقدام

17 Apr, 2021 | 11:15 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعید احمدسعید)کورونا وبا کے تیسری خطرناک لہر میں اپٹما کی جانب سے بہترین اقدام، عوام کے لئےکورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا، فیصلہ اپٹما عہدیداران کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیل کےمطابق چیئرمین اپٹما عادل بشیر کا کہنا ہے کہ اپٹما نے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں درآمد کرکے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپٹما نے یہ فیصلہ کارپوریٹ سوشل ریسپانس بیلیٹی کے تحت کیا ہے، اس حوالے سے سرپرست اعلیٰ اپٹما گوہر اعجاز نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ممبران کی توجہ اس معاملے کی جانب مبذول کروائی ، اپٹما نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا، اپٹماممبران ایک لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں درآمد کرنے کے لئے فنڈ اکٹھا کریں گے،حکومت سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا۔

چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ اکیلی حکومت اس وبا کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی، دیگر بزنس ایسوسی ایشنز کو بھی سامنے آنا چاہئے اور اپنا فرض ادا کرنا چاہئے، اپٹما ممبران اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات کو مضبوط بنائیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے، شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1692 شہری مہلک وائرس کا شکار، 14 اموات کی تصدیق ہوئی، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ، 791 مریض ہسپتالوں میں داخل ، 240 حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور مریضوں کی تعداد اور اموات بڑھنے کے ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے ۔ شدید علیل مریضوں میں سے 202 سرکاری ہسپتالوں اور 38 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر پر ہیں ۔
 

مزیدخبریں