کومل رضوی پرشوہر کا تشدد، کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا

17 Apr, 2021 | 09:48 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنی ازدوجی زندگی کے بارے بات کرتے اہم انکشافات کئے کہ شوہر کی بدسلوک اور تشدد کی وجہ سے کئی دن بھوکی سوئی اور شوہر پیسے نہیں دیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی گلوکاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی کومل رضوی نے اپنے ایک انٹرویو میں ازدواجی زندگی کے اہم راز کو فاش کرتے ہوئے اپنی دردی بھر کہانی سنائی، ان کا کہناتھا کہ شادی کے بعد شوہر ساتھ عمان میں مقیم تھی جہاں اپنے شوہر کے علاوہ کوئی آسرا نہیں تھا،شروع میں سب ٹھیک رہا مگر بتدریج شوہر کا رویہ میرے ساتھ غیر منصفانہ ہوتا گیا،کئی دن ایسے بھی گزرے کہ مجھے بھوکا سونا پڑا۔

گلوکارہ  کومل رضوی نےانکشاف کیا کہ ہماری شادی کو 6 سال گزرے اس عرصہ میں شوہر کی بدسلوکی میں مزید اضافہ ہوا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا۔عمان میں رہنے اور کھانے کے لئے خود کچھ کرنے کی ٹھانی کیونکہ شوہر گھر کے اخراجات کے لئے پیسے نہیں دیتا تھا،انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا،مضبوط اور خود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔

عمان میں رہنے ہوئے میں نے بچوں کو ٹیوشن پڑھائی اس کے بعد کھانا پکانا سیکھا اور ہوٹلز پر سپلائی کرتی،عمان میں 4 سال ایسے ہی گزرجیسے کوئی قیدی قید کی سزاکاٹارہا ہو،شوہر کے تشددکا علم جب والدین کو ہوا تو مجھےواپس آنے کا مشورہ دیا اور ایک روز میراوالد عمان آئے اور مجھے اپنے ساتھ پاکستان لے آئے۔

عصرحاضر کی خواتین کومخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا کہ میں شاید پہلی لڑکی ہوں جو یہ بات کہہ رہی ہوں، خواتین کے پاس تعلیم ہویانہ ہو مگر ہنر بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کیاتھا، کومل رضوی کے یوٹیوب چینل کا نام کومل کچن ہے،جہاں وہ مداحوں کو مزیدار پکوان بنانا سکھارہی ہیں۔ یوٹیوب چینل کی لانچ سے قبل ان کاکہناتھا کہ  اگر آپ کو شادیوں میں پیش کیا جانے والا چکن قورمہ بنانا ہو یا ریسٹورنٹ میں ملنے والی شیرمال گھر میں تیار کرنی ہو یا صرف یہ جاننا چاہتے ہوں کہ میں پکوان کس طرح تیار کرتی ہوں تو میری ویڈیوز ضرور دیکھیں اور سبسکرائب کرنا مت بھولیں۔ 

مزیدخبریں