کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر الرٹ جاری

17 Apr, 2021 | 08:51 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تمام ڈی سیز کو کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام اثاثہ جات منجمد کر دئیے،تمام ڈی سی تحریک لبیک کے اثاثہ جات کو تلاش کریں۔تلاش کرنے ہر تمام اثاثہ جات منجمد کر دئیے جائیں۔تحریک لبیک یہ اثاثہ جات استعمال نہ کر سکیں۔محکمہ داخلہ نے تمام ڈی سیز کو کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کا کہناتھا کہ تمام ڈی سیز کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے اقدامات کریں، تحریک لبیک کے کارکنوں کو ایک جگہ اکٹھا نہ ہونے دیں۔ تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی لسٹ محکمہ داخلہ اور پولیس کو دی جائے۔ تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو ہر صورت نا کام بنایا جائے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک کا یتیم خانہ،سکیم موڑ پر احتجاج دھرنے کا چھٹا روز بھی جاری رہا،علاقے میں چھ روز سے ہر قسم کی کاروباری و سماجی سرگرمیاں معطل ہونے پرشہری پریشان،تاجر خوار ہوچکے ہیں، پولیس کی جانب سے حکومت سے مظاہرین کو ہٹانے اور روڈ کھلوانے کے بارے میں اجازت طلب کی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  پولیس نے شہر کے دیگر علاقوں میں مظاہرین سے سڑکوں کو خالی کروا لیا، حکومتی احکامات،گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے پولیس یتیم خانہ و متصل سڑکیں کلیئر نہ کروا سکی، یتیم خانہ،سمن آباد، سکیم موڑ اور گرد و نواح کے علاقے دھرنے سے بری طرح متاثر ہیں، علاقے میں ہر طرح کی ٹرانسپورٹ،شاپس،کاروباری ادارے بند اورانٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔

 کورونا صورتحال میں بیمار افراد کی ہسپتالوں تک رسائی ناممکن، انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے سے طلبا کی آن لائن کلاسسز بھی شدید متاثر ہورہی ہے, علاقہ بند ہونے سے صفائی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
 

مزیدخبریں