سونا 1000روپے مہنگا ہو گیا

17 Apr, 2021 | 07:35 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کا اختتام تک سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار رہا،  ہفتہ بھر کے اختتام پر مجموعی طور پر سونا 1000روپے مہنگا ہوا ہے ۔سونے کی قیمتیں بڑھنے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمتوں مین اضافے کا رجحان غالب رہا۔ ہفتے بھر کے دوران سونا 1000 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار 400روپے رہی اور 22قیراط فی تولہ سونا 95ہزار791روپے میں فروخت ہوا ۔
جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 91ہزار437 روپے کا رہا ۔اور رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی تولہ چاندی کی قیمت 1350 روپے رہی خواتین صارفین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے سونے کی خریداری تو اب مذاق لگتی ہے۔آمدنی تیزی سے کم ہوئیں اور اخراجات کئی سو گنا بڑھ گئے۔

مزیدخبریں