میٹھے مشروبات پر ٹیکس دوگنا کرنے کا مطالبہ

17 Apr, 2021 | 07:13 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میٹھے مشروبات پر ٹیکس دوگنا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کو خط  لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس گیارہ سے بڑھا کر 20 فیصد کیا جائے،  جنرل سیکریٹری ڈائبیٹک ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈرنکس پر ٹیکس کم اور دنیا میں بڑھایا جا رہا ہے۔

  پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے، موٹاپے کی وجہ سے پاکستان میں ذیابطیس کا مرض آسمان کو چھو رہا ہے، میٹھے مشروبات پر دنیا بھر میں ٹیکس بڑھانے سے موٹاپے کی شرح میں کمی واقع ہوئی، پاکستان میں ہر چوتھا بالغ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔ ٹیکس بڑھایا جائے تاکہ پاکستان میں بھی موٹاپے کی شرح میں کمی واقع ہو۔

مزیدخبریں