عمر اسلم: پارٹی میٹنگز میں عدم شرکت مسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ لاہور کی صدر سمیرا کومل کو مسلم لیگ ن نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یوتھ ونگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔ چھبیس اپریل کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تین رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
صدرمسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس دے دیا گیا ۔سیکرٹری جنرل یوتھ ویمن ونگ پنجاب عائشہ لودھی کی جانب سے سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا نہیں سکی۔
شوکاز نوٹس میں کہاگیاہےکہ بارہ اپریل کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم میٹنگ تھی لیکن میٹنگ میں دو گھنٹے سے زائد کا انتظار کرنے کے باوجود نہیں آئی جبکہ جب اس حوالےسے پوچھا گیا تو انتہائی غیر مناسب اندوز میں جواب دیاگیا جس پر سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئےکہاگیاہےکہ چھبیس اپریل کو تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب دیں جبکہ شوکاز صدر یوتھ ونگ پنجاب چودھری سرفراز افضل اور صدر ویمن یوتھ ونگ پنجاب ڈاکٹر شذرہ منصب کی رائے کے مطابق جاری کیاگیا۔