ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نامےپر سبزیاں مارکیٹ سے غائب

سرکاری نرخ نامےپر سبزیاں مارکیٹ سے غائب
کیپشن: Vegetable rates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکاری نرخ نامے میں سبزیوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، شہری کہتے ہیں کہ سرکاری نرخ پر سبزیاں کہیں بھی میسر نہیں۔

سرکاری ریٹ کے مطابق آلو 46 روپے فی کلو،پیاز 25 روپے فی کلو، ٹماٹر 63 روپے فی کلو، لہسن دیسی 90 روپے فی کلو، لہسن چائنا 155 روپے فی کلو،ادرک تھائی لینڈ 330 روپے، ادرک چائنہ 330 روپے فی کلو،کھیرا 47 روپے فی کلو، کریلے 62 روپے فی کلو، پالک دیسی 30 روپے فی کلو، میتھی 42 روپے، بینگن 42 روپے فی کلو  فی کلو میں فروخت ہوئے۔

بند گوبھی 40 روپے،پھول گوبھی 52 روپے،شملہ مرچ 52 روپے فی کلو،سبز مرچ 83 روپے فی کلو,گھیا کدو 52 روپے فی کلو،لیموں دیسی 410 روپے فی کلو،بھنڈی 125 روپے فی کلو،شلجم 32 روپے فی کلو,اروی 109 روپے فی کلو،مٹر 135 روپے فی کلو،ٹنڈیاں دیسی 135 روپے،مونگرے 120 روپے فی کلو، مولی 30 ،گاجر دیسی 83، حلوہ کدو 32 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مڈل مین کا کردار ختم نہیں کرے گی اس وقت تک سبزیوں کی سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں ہو گی۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer