ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلاسز کے حوالے سے مراد راس کا اہم ٹویٹ

Classes for students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں پیر سے نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز لگیں گی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے خصوصی ہدایات جاری کردیں،  کہتے ہیں تعلیمی اداروں کے پاس دو کلاسسز کو بٹھانے کیلئے اضافی جگہ دستیاب ہوگی، ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے بچوں کو فاصلے پر بٹھائیں۔

انیس اپریل سے لاہورسمیت 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی بچوں کو سکول بلوانے کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کردی۔ مراد راس کا کہنا ہے تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو صرف پیر اور جمعرات کے روز بلوایا جاسکے گا۔ بچوں کو پہلی سے آٹھویں جماعت کے خالی کمروں میں بھی بٹھایا جاسکے گا، پورا سکول کالج نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاس کیلئے دستیاب ہوگا۔ اس کے باوجود بچوں کو فاصلہ پر نہ بٹھایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔