ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کوہ پیماؤں کے نام بڑا اعزاز، نئی تاریخ رقم کردی

Pakistani climbers
کیپشن: Sirbaz Khan & Abdul Joshi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی کوہ پیماؤں سر باز خان اور  عبدالجوشی نے نیپال میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کےمطابق نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8 ہزار 91 میٹر ہے، جسے پہلی بار پاکستانی کوہ پیماؤں نے سر کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت اور کلچرل راجہ ناصر علی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل 4 رکنی ٹیم نے نیپال میں موجود دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا ہے۔چوٹی سر کرنے والے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے کسی پاکستانی کوہ پیما نے نیپال میں واقع دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی کو سر نہیں کیا تھا۔چار رکنی ٹیم رواں ماہ کے آغاز میں اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے لئے روانہ ہوئی تھی۔کوہ پیماؤں کی جانب سے اس مہم کو شہید پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ، مقامی پورٹرز اور نوجوان نسل سے منسوب کیا ہے۔