احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم کے ساتھ رہے یا الگ، طے پایا تھا کہ26نقاط سے کوئی انحراف نہیں کر سکتا، عوامی حاکمیت کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں، احتساب کا جو نعرہ لگایا گیا وہ پٹ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، تین سالوں میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، اب نیا وزیر خزانہ لے آئے ہیں۔