وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ  سطح اجلاس میں اہم فیصلے

17 Apr, 2021 | 01:05 PM

Ibrar Ahmad

قذافی بٹ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت   اعلیٰ  سطح  اجلاس میں  پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  تقفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں آٹا،چینی اوردیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ اوردستیابی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران  پرائس کنٹرول میکانزم   سے متعلق  تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  چینی کی مارکیٹ  میں  مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کےدوران وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  نے ہدایات جاری کیں  کہ مہنگائی اہم مسئلہ ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے  موثر کارروائی کی جائے،رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  نے کہا کہ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، شہریوں کو  اشیاء ضروریہ  مقررہ نرخ پر ملنی چا ہئیں ۔

مزیدخبریں