قذافی بٹ: پٹواریوں اور پسماندہ علاقوں کے کالجز کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی، 8 ہزار لیپ ٹاپ ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے لیپ ٹاپ دینے کی منظوری دے دی ہے، 22 سو لیپ ٹاپ پسماندہ علاقوں کے کالجوں جبکہ 5 ہزار 8 سو لیپ ٹاپ دیہی مراکز مال کے پٹواریوں کو دیے جائیں گے۔ دیہی مراکز مال میں لیپ ٹاپ دینے کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے۔ ایک اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے تحت 5 کالجز کو ایسوسی ایٹ کالجز کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ سابق دور حکومت میں طلبا کے لئے خریدے گئے لیپ ٹاپ تحریک انصاف کی حکومت نے پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت حاصل کئے گئے لیپ ٹاپ پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب میں چار ہزار سے زائد نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیم یافتہ پٹواری بھرتی کرے گی۔
نئے بھرتی کئے جانے والے پٹواریوں کو ریونیو اکیڈمی میں تعلیم بھی دی جائے گی۔ پٹواریوں کو پورے پنجاب میں گاؤں کی سطح پر بننے والے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت رواں برس کے آخر تک 8 ہزار نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز بنا دیئے جائیں گے۔