اداکارہ سارہ خان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

17 Apr, 2021 | 12:05 PM

Sughra Afzal

رائل پارک (زین مدنی) حال ہی میں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان اب گھر آگئی ہیں۔

ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے والی اداکارہ سارہ خان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے مختلف دعائیہ پوسٹس کی گئیں، انہی پوسٹس میں سے ایک پر کمنٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے اپنے فکرمند مداحوں کو تسلی دی، سارہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئی ہوں، میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں ان کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان ہسپتال میں موجود تھیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر ترکی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے،  کچھ روز قبل دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔دوسری سٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور ان کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کے لئے پوز دے رہی تھیں۔

مزیدخبریں