گوہر اعجاز مسیحا بن گئے، 25 ہزار کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان

17 Apr, 2021 | 08:37 AM

Sughra Afzal

رائے ونڈ روڈ (بسام سلطان) سی ای او لیک سٹی گوہر اعجاز مشکل گھڑی میں بھی مدد کیلئے پیش پیش، انسانیت کیلئے مسیحا بن گئے۔ ایک ہزار افراد کیلئے مفت کورونا ویکسی نیشن کا انتظام کرلیا۔ ویکسی نیشن جناح ہسپتال میں کی جائیگی۔

کورونا وبا کے دوران جہاں معاشی بدحالی نے ملک کے عوام کوبری طرح متاثر کیا ہے تو ایسے میں درد دل رکھنے والے بعض مخیر حضرات عوام کی فلاح وبہبود میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پیش پیش دکھائی دیتے ہیں، ان میں ایک نمایاں مقام چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال اور سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کو حاصل ہے۔ گوہر اعجاز کی جانب سے جناح ہسپتال انتظامیہ کو 25 ہزار ویکسی نیشن ڈوز عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، 25 ہزار ویکسین ڈوز لیک سٹی کے تعاون سے مستحق افراد کو بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔ 

سی ای او لیک سٹی گوہر اعجاز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے یونہی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کروانے کی استطاعت نہ رکھنے والے افراد کو مفت ویکسین کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

واضح رہےکہ کورونا کی تیسری لہر کی میں شدت آگئی، شہر میں وائرس مزید 26 قیمتی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 1402 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی, محکمہ لیبر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونگے لگا، پی ایس او ٹو سیکرٹری لیبر اور سیکشن آفیسر محمد اعجاز کرونا کا شکار ہوگئے۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں وائرس کے 754 کنفرم مریض داخل ہیں، جن میں سے 233 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، انہیں وینٹی لیٹر پر مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔

  لاہور کے سیوریج پانی میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا، یونیورسٹی آف اینمل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز نے لاہور کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ 

مزیدخبریں