ماڈل ٹاون (زین مدنی )اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی کے بعد اپنی شخصیت بالکل ہی تبدیل کرلی ہے۔ انہوں نے نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نئے لک کی تصویر شیئر کی ہے۔جس کو ان کے چاہنے والوں کی طرف سے پسند کیاجارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوہائے شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں نہ ہی ان کی جانب سے اپنی شادی کی بارات اور ولیمے کی تصویر شیئر کی گئی ہیں تاہم اب انہوں نے نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نئے لک کی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے تصویر پر کوئی کیپشن دینے کے بجائے صرف ایموجیز پر اکتفا کیا۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں پھول، سورج اور تربوز کے ایموجیز بنائے۔اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ سوہائے کی شخصیت اور خوبصورتی شادی کے بعد مزید نکھر گئی ہے۔یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزر محمد سے شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سوہائے علی ابڑو نے شوہر شہزر محمد کے ہمراہ بیٹھے مہندی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں سوہائے نے کوئی اظہار خیال نہ کیا لیکن پیلے دل والا ایموجی انہوں نے بطور کیپشن استعمال کیا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ساتھی فنکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھئی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وہ سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزادمحمد کی شریک حیات بنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزاد محمد کرکٹ بھی کھیلتے ہیں لیکن پیشے کے اعتبار سے وہ پروفیشنل ٹرینر ہیں۔