ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کیلئے کس نے پروپوز کیا؟منیب بٹ نے برسوں بعد حقیقت بتادی

شادی کیلئے کس نے پروپوز کیا؟منیب بٹ نے برسوں بعد حقیقت بتادی
کیپشن: Aiman Khan & Muneeb Butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی )معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے لیے انہیں ان کی اہلیہ معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے پرپوز کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے اپنی اور ایمن خان کی پسند کی شادی سےمتعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج تک یہ بات ایمن خان نے کبھی مانی نہیں ہے مگر شادی کے لیے پہلے پرپوز ایمن خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ایمن خان اکثر ٹاک شوز میں کہہ دیتی ہیں کہ انہوں نے پرپوز نہیں کیا تھا بس وہ ایک مذاق تھا مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ ایمن خان نے ہی شادی کے لیے پہلے کہا تھا۔واضح رہے کہ 22 سالہ ایمن خان اور 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اِن دونوں فنکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

یاد رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام  امل خان رکھا, اداکار منیب بٹ اداکاری کے علاوہ پارٹ ٹائم کاروبار کرتے ہیں۔ وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جب کہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer