یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق ہوگیا

17 Apr, 2020 | 10:14 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ابدالی ) لاہوریوں کیلئے خوشخبری، رمضان پیکج کے تحت شہری یوٹیلٹی سٹورز سے سستے داموں اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے، شہریوں کو مختلف اشیائے ضروریہ پر پانچ سے پچاس روپے تک رعایت ملے گی۔

شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق ہوگیا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو گرام، کوکنگ آئل پانچ سے بیس روپے لیٹر سستا ہوکر 195روپے لیٹر میں مل سکے گا۔ اسی طرح چائے 893 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگی۔

رمضان پیکج کے تحت چار سو گرام سرخ مرچ 12 روپے سستی ہوکر قیمت 273 روپے میں ملے گی۔ مختلف برانڈز کے مصالحہ جات 7 سے 13روپے سستے ہوئے ہیں۔ اسی طرح مختلف برانڈز کے مشروبات 18 سے 20 روپے تک سستے مل سکیں گے جبکہ ڈبہ والا یا یکڈ دودھ 20 روپے سستا ہوکر 127 روپے فی لٹر میں ملے گا اور بیس 20 روپے سستا ہوکر 140 روپے کلو ہوگیا ہے۔

اسی طرح کھجور 160 روپے فی کلو، چاول 6 روپے سستے ہوکر116 روپے فی کلوگرام، مختلف کمپنیوں اور برانڈز کے ٹوتھ پیسٹ، ٹائیلٹ پیپرز، ڈائیپرز اور سرف 5 سے لے کر 115 روپے تک سستے ہوئے ہیں۔

واضح رہےگزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا تھا۔ جس میں رمضان پیکیج کے تحت عوام کوریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد دیں گے وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد کا طریقہ کار اوردیگر امور جلد طے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف ملے۔

بزدار حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدام کرتے ہوئےمستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دی۔

مزیدخبریں