ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں حفاظتی سامان تقسیم

17 Apr, 2020 | 07:14 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عفیفہ نصر اللہ ) جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز کی جانب سے تین ہزار حفاظتی کٹس اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز کی جانب سے ڈاکٹرز نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاد کے لئے تین ہزار خصوصی حفاظتی کٹس کا انتظام کیا گیا۔

چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز نے سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان کے ساتھ کٹس اور دیگر حفاظتی سامان کو ہسپتال کے تمام عملے تک پہنچانے کے متعلق ہدایات دیں۔

چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال کو کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ہر ملازم تک حفاظتی کٹس، این نائٹی فائیو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان پہنچایا جائے آئے۔ سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی بات کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے۔

چیئرمین جناح ہسپتال منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کورونا سے لڑائی میں وہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا ساتھ دیں۔

سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے جناح ہسپتال کو کورونا سے لڑائی کے لیے ایک خطیر رقم دے رکھی ہے۔

تقریب کے آخر میں تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں ماسک اور حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد کی جانیں لے چکا ہے،ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔  

مزیدخبریں