گونر پنجاب میڈیکل سٹورز مالکان پر برہم

17 Apr, 2020 | 06:24 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے عطیہ دیا ،،گورنرپنجاب کہتے ہیں، ماہ رمضان میں 5 لاکھ راشن بیگ مستحق لوگوں کے گھروں میں پہنچا دیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جیسے جیسے حفاظتی سامان آرہا ہے، متعلقہ ہسپتالوں میں بھجوایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات مشکل وقت میں آگے بڑھ کر مدد کریں۔

گورنر پنجاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹورک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشیں مستحقین کی مدد کرنے کے لیے کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ اب تک پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹورک کے پلیٹ فارم سے دو لاکھ لوگوں کو راشن پہنچا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس سٹاف کو سامان کی ترسیل ترجیح ہے، جو میڈیکل سٹورز عوام کو 10 فیصد رعایت نہیں دیں گے انکے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ راشن بیگ لوگوں کے گھروں میں بغیر کسی تضحیک کا نشانہ بنائے ڈلیوری کروا رہے ہیں۔ سرور فاؤنڈیشن نے بھی 20 ہزار راشن بیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال کے علاقے میں تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام این جی اوز کا ایک پلیٹ فارم پر آ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد کی جانیں لے چکا ہے،ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

مزیدخبریں