کنسٹرکشن آرڈیننس کی تو‍ثیق، بزنس کمیونٹی خو‍ش

17 Apr, 2020 | 05:47 PM

وقار نیازی

شہزاد خان ابدالی: وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آرڈیننس کی منظوری دیدی جس کے تحت بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو خصوصی ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ ہوگی. 

ٹیکس مراعات کا نفاذ آرڈیننس کے اجراء سے شروع ہو جائے گا جس کے بعد تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔آرڈیننس کے تحت بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو یہ سرمایہ 31 دسمبر تک بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانا ہوگا ، سرمائے کو بینک اکاؤنٹس سے نکالنے کے مجاز ہوں گے اور اسے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال کر سکیں گے۔
بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز اس سرمائے کو 30 ستمبر 2022 تک کراس چیک کے ذریعےاستعمال کرسکیں گے جب کہ آرڈیننس کے تحت بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو انکم ٹیکس اور کیپیٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہوگی۔آرڈیننس کا اطلاق پبلک آفس ہولڈرز اور بے نامی داروں، جرائم اور دہشتگردی کے سرمائے پر نہیں ہوگا۔
آرڈیننس کا اطلاق ستمبر 2022 تک مکمل ہونے والے منصوبوں پر ہو گا اور آرڈیننس کے تحت بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو سیمنٹ اور سریے کے علاوہ دیگر سامان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہو گی جب کہ کنسٹرکشن سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ ملے گا جس کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف ہوگی۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ ہوگی اور گھر فروخت کرنے پر کیپٹل گین ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔آرڈیننس کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

تعمیراتی شعبے کے فروغ کیلئے آرڈینینس کی منظوری کو لاہور چیمبر نے خوش آئند قرار دیدیا۔ سینئر نائب صدر لاہور چیمبر علی ہسام اصغر کہتے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی آرڈینینس سے ساٹھ سے زائد صنعتوں کا پہیہ چلے گا،لاکھوں افراد کو روزگار مل سکے گا .
تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی آرڈینینیس کو بزنس کمیونٹی نے سراہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدران نے تعمیراتی شعبے کیلئے آرڈینینس کی منظوری کو حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے. سینئر نائب صدر علی ہسام اصغر نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کیلئے وفاقی حکومت کیجانب سے منظور کیے جانے والا آرڈینینس ملکی معشیت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا ساٹھ سے زائد صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔
معروف کاروباری شخصیت ذیشان خلیل نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے آرڈینینس کی منظوری سے سمینٹ،وڈورکس،لوہا،انٹیئریر گڈز،پینٹس،ماربل ،سینیٹری سمیت دیگر شعبوں کو فروغ ملے گا سرمایہ کاری بڑھے گی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ وفاقی حکومت دیگر شعبوں کیلئے بھی ایسی مراعات دے۔

مزیدخبریں