(علی عباس) چین کی جانب سے صوبہ پنجاب کے لیے 9 کروڑ مالیت کی حفاظتی کٹس کا عطیہ کیا گیا ہے، کروڑوں مالیت کی حفاظتی کٹس پاکستان کو دے کرچین ایک بار پھر دوستی کی مثال قائم کری, حفاظتی سامان کو ملک میں لانے میں دشورای پیش ہے.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے 200 سے زیادہ ممالک کو اپنے شکجنے میں جکڑرکھا ہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں،پاکستان میں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹزر، آئسولیشنز وارڈز تیار کئے جارہے ہیں، قرنطینہ سنٹزر کے لئے مزید اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں کورونا کے مریضوں کے لئے چین کی جانب سے صوبہ پنجاب کے لیے 9 کروڑ مالیت کی حفاظتی کٹس کا عطیہ دیا گیا،پنجاب حکومت کو بیجنگ سے عطیہ کردہ حفاظتی کٹس پنجاب لانے میں دشواری کا سامنا ہے،فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث بیجنگ سے حفاظتی کٹس پنجاب لانے میں مشکلات تو ہی تھیں اوپر سے پی آئی اے نے بیجنگ سے کٹس لانے کے لیے پنجاب حکومت سے کرایہ مشروط کردیا۔
چائنا کی جانب سے پنجاب کے لیے 50 ہزار سرجیکل ماسک،10 ہزار N5 ماسک ،5 ہزار میڈیکل گلوز عطیہ کیے گئے ہیں,جس میں 2ہزار ڈسپوزیبل میڈیل کلوتھ ، 2ہزار گوگلز ،10 ہزار ڈسپوزیبل میڈیکل ماسک ،اور 5 ہزار حفاظتی کلوتھ عطیہ کیے گئے ہیں جبکہ چائنا کی جانب سے پنجاب کے لیے عطیہ کردہ حفاظتی کٹس کی مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چائنا میں لاہور کے سسٹر سٹیز کی جانب سے یہ حفاظتی کٹس عطیہ کیں گئیں ہیں، دوسری جانب اب پی آئی اے نے یہ عطیہ کردہ حفاظتی کٹس پنجاب لانے کے لیے حکومت پنجاب سے کرایہ وصول کیا ہے کہ تین کروڑ ستر لاکھ روپے کا کرایہ دیا جائے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی آئی اے کو خصوصی پرواز کے لیے 3 کروڑ ستر لاکھ روپے کا کرایہ ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے حکام کے مطابق کرائے کی ادائیگی کے بعد بیجنگ سے جلد عطیہ کردہ حفاظتی کٹس لاہور لائی جائیں گیں۔
چین کا پاکستان کیلئے 9 کروڑمالیت کا عطیہ
17 Apr, 2020 | 03:28 PM