ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے معیشت کو تاریخی نقصان،رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کورونا سے معیشت کو تاریخی نقصان،رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا سے پنجاب کی معیشت کو تاریخی نقصان  پہنچے گا ، پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی ، کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کورونا کی تباہ کاریوں سے پہنچے گا پنجاب کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگا اس حوالے سے پی اینڈ ڈی بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے اور وزیر اعلی کو پنجاب کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ، ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47 لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا،اور کورونا کے باعث پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی،اسی طرح پنجاب کی غریب آبادی میں دس فیصد تک اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی آبادی کا 19 فیصد متوسط طبقہ بھی خط غربت کی لکیر تک پہنچ جائے گا، اور اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو پنجاب کی 58 فیصد تک آبادی خط غربت تک پہنچ جائے گی، ذرائع نے بتایا یا ہے کہ پنجاب کو کورونا کی وجہ سے 6 کھرب سے 18 کھرب تک نقصان پہنچے کا اندیشہ ہوگا جبکہ پنجاب کا جی ڈی پی 3 فیصد سے9 فیصد تک کم ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث صوبائی جی ڈی پی ہر ماہ ایک فیصد تک کم ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer