بھارتی فنکاروں پر عائد پابندی پر علی سیٹھی کا شدید ردعمل

17 Apr, 2020 | 02:06 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی  نےبھارتی فنکاروں پرعائد پابندی پر  شدید ردعمل کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ  فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، یہ ایسی چیز ہے جسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی کا فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کی جانب سے بھارتی فنکاروں پر لگائی گئی پابندی پرردعمل سامنے آگیا، علی سیٹھی کی جانب سےانسٹاگرام پر لائیو سیشن منعقد کیا گیا، جس میں انہوں نےپاکستان کی نامور گلوکارہ فریدہ خانم اوربھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج کو مدعو کیا، اس سیشن کے دوران بھارتی ہدایت کارویشال بھر دواج بھی جلوہ گر ہوئے، جس پر علی سیٹھی کو تنقید کا نشانا بنایا گیا۔

 پابندی پر گلوکار علی سیٹھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں انہیں لوگوں کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ کسی بھارتی تنظیم نے اپنے فنکاروں پر پاکستانی فنکاروں کےساتھ سوشل میڈیا پر بھی کام کرنے پر  پابندی عائد کردی ہے۔

گلوکار علی سیٹھی  نے کہا کہ اس حوالے سے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےکیونکہ انہوں نے اس سب کی شروعات کیں، یہ سیشن اچانک ہوا تھا، انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اورنہ ہی اس کے پیچھے انکا کوئی ایجنڈا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (( ایف ڈبلیو آئی سی ای)  نے بھارتی موسیقاروں، گلوکاروں اور آرٹسٹوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کام نہ کریں، پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اشتراک کرنے والے موسیقاروں اور گلوکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں