کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح

17 Apr, 2020 | 01:16 PM

Azhar Thiraj

بسام سلطان :صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پرعثمان چوہان،سیدعلی نصیراورڈاکٹراسداسلم موجودتھے۔

ہیلپ لائن کورونا وائرس کی وباء کے وجہ سے ذہنی تناؤ کاشکارافراد کونفسیاتی مشاورت فراہم کرے گی۔ ذہنی تناؤ کاشکارافراد ہیلپ لائن نمبر0304-1110116 پرمفت کال کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن کی لانچنگ اور پروموشن میں مائنڈآرگنائزیشن،لیب پی کے اور ٹیلی کام کمپنی جاز نے تیکنیکی ومالی معاونت فراہم کی۔

مفت ہیلپ لائن سروس پیر سے ہفتہ تک صبح 9بجے سے شام 5بجے تک دستیاب ہوگی۔ کورونا وائرس کا شکارمریضوں کے اہل خانہ اور گھروں میں محدودرہنے والے افراد پربیماری کے نفسیاتی اثرات کا مشاہدہ کیاجارہاہے۔وزیر صحت نے کہا کہ مالی وتکنیکی معاونت کرنے والے تمام اداروں کے مشکورہیں۔حکومتی بہترین حکمت عملی کے باعث باقی دنیا کے مقابلہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیس رپورٹ ہوئے۔ انسانی ذہن پر وبائی امراض کے اثرات بہت شدیدہوتے ہیں۔پوری دنیامیں پاکستانی کورونا وائرس سے ذہنی تناؤ کے خاتمے کیلئے اس ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

یاد رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے،ملک بھر میں اب تک کورونا  وائرس سے ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے  سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔
 

واضح رہے ملک بھر میں کورونا کی وبا کو روکنے کیلئے لاک ڈائون ہے،لوگ گھروں میں بند ہیں،سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہے،ایسے میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا،طلاق کی شرح بھی بڑھی ہے۔ان تمام مسائل کی بڑی وجہ ذہنی دبائو ہے۔


 

مزیدخبریں