ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہیں؟

ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محبت ایک مقدس جذبہ ہے،یہ کسی سے بھی ہوسکتی ہے،عمر کی قید بھی نہیں ،کسی عمر میں بھی ہوسکتی ہے،یہ کہنا بھی غلط ہے کہ ایک بار محبت ہو جائے تو پھر نہیں ہوتی ،دنیا ایسے کئی واقعات سے بھری پڑی ہے ،سپرسٹار اداکارہ ماہر ہ خان بھی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں،وہ بھی کسی کو دل دے بیٹھی ہیں حالانکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے اور اس کی عمر بھی کافی زیادہ ہے۔


حال ہی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے  سپر اسٹار ماہرہ خان  نے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے، میزبان  نے ماہرہ سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کسی خاص شخص سے محبت کرتی ہیں؟ انہوں نے  سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں شاید میں محبت میں مبتلا ہوں، جس پر میزبان نے کہا کہ یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔

بعد ازاں ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس معاملے میں بے حد شرمیلی ہوں، جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کیا میں اس شخص کو جانتی ہوں۔ ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’شاید آپ سے جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔

میزبان نے ماہرہ خان سے اُس خاص شخص کا نام پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں بتا سکتی، یہ وہ خیال ہے جس کی میں اپنی زندگی کے ساتھ حفاظت کرنا چاہتی ہوں‘۔

 واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔بیٹے کا نام اذان ہے۔یہی نہیں وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہیں اور وہ اپنی بہترین کارکردگی کے باعث کڑوروں دلوں کی وھڑ کن بن چکی ہیں۔ 

یاد رہے ثمینہ پیر زادہ نے یہ انٹرویو آن لائن کیا کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے اور میزبان اور مہمان دونوں اس وقت گھرمیں ہیں۔ 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer