کرکٹر عابد علی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

17 Apr, 2020 | 11:37 AM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے گھر صف ماتم بچھ گئی، گھر کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں ہونے والی 134 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں،اس کے علاوہ پنجاب میں 35 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
عالمگیر وباء کورونا کی وجہ سے شرخ اموات میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا ہے، دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیلنے والی اس لاعلاج مرض نے 1 لاکھ سے زائد جانیں نگل لیں ہیں،گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید 16 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 134 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7018 تک پہنچ گئی۔
مہلک وائرس کی لپیٹ میں پائلٹ، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،ریلوے ملازمین،پولیس اہلکار حتی کہ کرکٹرز بھی اس سے محفوظ نہیں، پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز عمر 52 سال کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے تھے, کورونا وائرس نے پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی اور ان کے اہلخانہ پر قیامت ڈھادی،عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اُن کے کزن سلطان شکور انتقال کرگئے۔

لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے،ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے کزن کی عمر50 سال سے زائد تھی اور وہ اچھرہ کے رہائشی تھے،کزن کے انتقال پر کرکٹر عابد علی نے مداحوں سے مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہناتھا کہ میری فیملی پر مشکل وقت ہے،اللہ سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا کو اس وباء سے نجات دے۔

گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 260 کیسز سامنے آئے اور 7 ہلاکتیں ہوئیں تھیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کی،صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3276 اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں