ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کو نیب کا بلاوا

شہبازشریف کو نیب کا بلاوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کرلیا، نیب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے وراثت سے موصول جائیداد کی تفصیل طلب کیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نےمنی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آج طلب کرلیا، نیب نے شہبازشریف سے وراثت سے موصول جائیداد کی تفصیل طلب کیں، نیب نے 1998 سے 2018 تک اثاثے 367.23 ملین سے بڑھ 549 بلین ہوئے،ان کی وضاحت مانگی ہے،پبلک آفس ہولڈر کی حیثیت سے اثاثوں میں اضافے کی وضاحت بھی مانگی گئی ۔
نیب نے استفسار کیا کہ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم دی جائیں،2005 سے2007 کے دوران لئے جانے والے قرضوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں،فیملی کو موصول ہونے والے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔
علاوہ ازیں 2008 سے 2019 کے دوران زر کی آمدنی کی تفصیلات فراہم کی جائیں، نیب نے سوال کیا کہ ماڈل ٹاؤن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاؤس رہا؟

دوسری جانب میاں شہباز شریف نے نیب کے روبرو پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مشاورت شروع کر دی ہے،اپوزیشن لیڈر نے قانونی مشیروں کو طلب کر لیا جبکہ سینئر قانونی مشیروں سے اس حوالے سے ایک ویڈیو کانفرنس بھی ہو چکی ہے،شہباز شریف نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں نیب نے شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کرنے کے احکامات 30 مارچ کو جاری کئے تھے، نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کو طلبی کے نوٹس ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون 96 ایچ پر نوٹس ارسال کردیئے تھے،اور ہدایات کی تھی کہ اثاثہ جات اور کاروبار کی مکمل تفصیلات کے ہمراہ لے کر آئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer