سٹی42:ماڈل ٹاؤن میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں پرچی کے پیسے مانگنے پر ٹرالی ڈرائیور نے نوجوان کو روند ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے،بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں، مگر افسوس تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔
چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں,ماڈل ٹاؤن میں ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں پرچی کے پیسے مانگنے پر ٹرالی ڈرائیور نے نوجوان کو روند ڈالا، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالی قبضے میں لے لی، متوفی کے ورثا نےاحتجاج کرتے ہوئے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزتیزرفتاری نے ایک اور جان لے لی، طالب علم نے خالی سڑک پر کار کے کرتب دکھاتے شہری کو کچل دیا تھا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی,جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی تھی،کار سوار نے بھاگنے کی کوشش کی مگر شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
گزشتہ پانچ سال میں ٹریفک حادثات میں زندگی سے محروم ہونے والے افراد کی تعداد دہشت گردی کا ہدف بننے والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہے۔