اداکارہ مہوش حیات نے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا

17 Apr, 2020 | 08:12 AM

M .SAJID .KHAN

گلبرگ (زین مدنی )تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے اور امتیازی سلوک برتنے پر شدیدانداز میں تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک آرٹیکل کا حوالہ دیا جس میں مسلمانوں کو بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلا کا ذمہ دارقرار دینے کے حوالے سے بات کی گئی ہے,مہوش حیات نے لکھا جب دنیا مشترکہ دشمن کورونا وائرسکے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہورہی ہے اس وقت ہمارے پڑوسی اس وبائی بیماری کو نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں, کیوں یہ لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہے ہیں جب کہ وائرس نہیں برت رہا، بہت شرم کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے سبب آگے آئیں اور وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے ان مشکل وقتوں میں آپ کے ملک کو ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔
مہوش حیات کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ کا حصہ بنیں اور اپنے شہریوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

مزیدخبریں